اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ، دہشت کی علامت سمجھے جانے والے 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت کی علامت سمجھے جانے والے تین مبینہ بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق پولیس  نے ملزمان کو ڈی گول چکر، گجومتہ سے گرفتار کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک روز قبل لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل مولانا ناصر مدنی کے بھائی کو بھی مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جبکہ اس سے قبل ایک شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرکے تشدد کرنے کا الزام بھی ملزمان پر عائد کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت شان جٹ، وقار اور فہد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے