اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وارڈنز چالان کرنے میں مصروف، لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، شدید ٹریفک جام کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کینال روڈ سمیت مختلف اہم شاہراہوں پر گاڑیاں بمپر ٹو بمپر پھنسی ہوئی ہیں، جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے مسلم ٹاؤن موڑ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

مسلم ٹاؤن موڑ اور کیمپس پل کے اطراف بھی شدید ٹریفک دباؤ کے باعث شہری خوار ہوگئے، ٹھوکر نیاز بیگ پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں اور متعدد مقامات پر ٹریفک تقریباً مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شدید ٹریفک جام کے باوجود اہم شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے وارڈنز کی مؤثر موجودگی دکھائی نہیں دے رہی، جبکہ پٹرولنگ اور نگرانی بھی نظر نہیں آ رہی۔

دفاتر اور تعلیمی اداروں کو جانے والے شہری ٹریفک جام میں پھنس گئے، جس کے باعث منٹوں کا سفر طویل انتظار میں تبدیل ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ٹریفک نظام بہتر بنانے کی ہدایات کے باوجود اہم شاہراہوں پر ٹریفک مینجمنٹ کی صورتحال انتظامی دعوؤں پر سوالیہ نشان بن گئی ہے، کینال روڈ، مسلم ٹاؤن موڑ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک جام نے ٹریفک انتظامات کی کارکردگی بھی عیاں کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے