جرم وانصاف
رائیونڈ: مکان کی خستہ حال چھت زمین بوس، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 2 بچے زخمی
04 Sep 2026
04 Sep 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائیونڈ میں ملبہ گرنے کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون اور دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے باعث مکان کی خستہ حال چھت گری جس کے ملبے تلے دب کر محمد اشرف نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ متوفی اشرف کی بیوی فوزیہ، بیٹی خدیجہ اور بیٹا عثمان زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
