اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں پہلی مرتبہ مویشیوں کے علاج کیلئے مکمل موبائل ہسپتال یونٹ قائم

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مویشیوں کے علاج معالجے کے لیے پنجاب کے پہلے مکمل موبائل وٹرنری فلیٹ کا افتتاح کردیا، وزیراعلیٰ نے اسٹیٹ آف دی آرٹ موبائل وٹرنری ڈسپنسری، وٹرنری لیبارٹری اور ایکسرے یونٹ کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لائیوسٹاک کانفرنس کے انعقاد کی ہدایت کرتے ہوئے ماڈل وٹرنری ہسپتال کے مجوزہ ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مزید 30 موبائل وٹرنری ڈسپنسریوں اور 17 موبائل وٹرنری لیبارٹریوں کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں 262 موبائل وٹرنری ہسپتال فعال ہوگئے ہیں۔

موبائل وٹرنری ڈسپنسری میں الٹراساؤنڈ اور ایکسرے کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ موبائل وٹرنری لیبارٹری میں موقع پر ہی 40 مختلف ٹیسٹ کیے جاسکیں گے۔ موبائل وٹرنری ہسپتالوں کے ذریعے مویشیوں میں بیماریوں کی اسکریننگ اور سرویلنس بھی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری لائیوسٹاک احمد عزیز تارڑ نے وزیراعلیٰ کو منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 10 ڈویژنل ہسپتالوں میں ایکسرے، 36 اضلاع میں آپریشن تھیٹرز اور لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہیں، جبکہ ہر تحصیل میں مجموعی طور پر 138 الٹراساؤنڈ مشینیں دستیاب ہوں گی۔

صوبہ بھر میں مویشیوں کے علاج کے لیے فارمرز کے ڈیرے پر جاکر خدمات فراہم کرنے کے لیے 6,964 موبائل موٹر بائیکس پر وٹرنری اسسٹنٹس متحرک ہیں۔

سی ایم انٹرن شپ پروگرام کے تحت 1,000 انٹرنز نے 34 لاکھ مویشیوں کا علاج کیا ہے۔

بریفنگ کے مطابق پنجاب کی ہر تحصیل میں 230 وٹرنری ہسپتالوں کی تعمیر و بحالی کے ساتھ ایک ماڈل وٹرنری ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ ماڈل وٹرنری ہسپتال میں کیٹل کرش، جدید ترین مکینیکل کرش اور ہارس کرش کی سہولیات موجود ہوں گی، جبکہ آپریشن تھیٹرز میں ہائیڈرالک آپریشن ٹیبلز اور جدید ترین لائٹس نصب کی جائیں گی۔

دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے پنجاب میں 8 لاکھ جانوروں کی مصنوعی نسل کشی بھی کی گئی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب مؤثر ویکسی نیشن کے باعث لمپی سکن بیماری سے محفوظ ہوچکا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں مویشیوں کی بہتر افزائش نسل کے ذریعے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے لائیوسٹاک فارمرز کو ان کی دہلیز پر مویشیوں کے علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے