اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر کی نئی بلڈنگ کی منظوری دے دی

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر کی نئی بلڈنگ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر کی ری سٹرکچرنگ کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی جی پی آر ہیڈ کوارٹر کی نئی بلڈنگ کی منظوری دی اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی، ڈی جی پی آر کی کارکردگی جانچنے کیلئے تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام تک بروقت اطلاعات کی رسائی یقینی بنانے کیلئے دور حاضر کے تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں، کمیونیکیشن آرٹ سے بڑھ کر سائنس بن چکی ہے، سمجھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پی آر کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں، اطلاعات کی فروانی کے دور سے گزر رہے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سچ اور جھوٹ کی پرکھ کیلئے عوام کو حکومت کے فلاحی اقدامات سے آگاہ رکھا جائے، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کمیونیکیشن کے شعبے میں قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے