(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے 10 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
آصف اقبال اے ڈی سی سوشل سروسز سیالکوٹ تعینات، رمیشا جاوید کی خدمات ڈی جی ہارٹیکلچر اتھارٹی پنجاب کے حوالے کر دی گئی، فضائل مدثر کواے ڈی سی سوشل سروسز راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔
محمد رضوان بابر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات، اویس منظور تارڑ کی گریڈ19 میں ترقی، ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب سیڈ کارپوریشن تعینات، زینیہ ہمایوں سالک کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کاشف حسین کوایڈیشنل کمشنر اشتمال راولپنڈی تعینات کردیا گیا جبکہ انصر صغیر کو اے ڈی سی گوجرانوالہ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا، شہریار کو اے ڈی سی ہیڈکوارٹرگوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا، فرحان احمد کی خدمات ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حوالے کر دی گئیں۔
اسی طرح فرحان احمد کو ایڈیشنل ڈی جی آپریشن فوڈ اتھارٹی تعینات کیا جائے گا، اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تقرروتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
