03 Sep 2026
(لاہور نیوز) لاہور چڑیا گھر میں 5 مختلف اقسام کے نئے جانور شامل کر دیئے گئے، نئے جانوروں کی شمولیت سے لاہور زو میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔
زیبرا کے 5 نئے جانور لاہور زو کا حصہ بن گئے، جن میں 2 نر اور 3 مادہ زیبرا شامل ہیں، عرابین اوریکس کے 2 جانور لاہور زو میں شامل کیے گئے، جن میں ایک نر اور ایک مادہ شامل ہے۔
موفلون شیپ کے 10 جانور لاہور زو لائے گئے، جن میں 3 نر اور 7 مادہ شامل ہیں۔
ہاگ ڈیئر کے 3 نئے جانور لاہور زو میں شامل کیے گئے، جن میں ایک نر اور 2 مادہ شامل ہیں، سپاٹڈ ڈئیر کے 9 نئے جانور لاہور زو کا حصہ بن گئے، جن میں 6 نر اور 3 مادہ شامل ہیں۔
