03 Sep 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے باوجود حبس برقرار ہے۔
واسا کے اعداد و شمار کے مطابق اقبال ٹاؤن میں 28 ملی میٹر، سمن آباد میں 27.8 ملی میٹر جبکہ گلشنِ راوی میں 22.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسلام پورہ بازار میں 13.2 ملی میٹر، جیل روڈ پر 5.5 ملی میٹر، سگیاں میں 5.2 ملی میٹر جبکہ فرخ آباد میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
اس کے علاوہ گارڈن ٹاؤن علی بلاک میں 3.2 ملی میٹر، واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں 0.8 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 0.4 ملی میٹر اور پانی والا تالاب میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی صورتحال بھی پیدا ہوئی، واسا کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر اوسطاً 4.1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
