اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا حکومت سے مذاکرات کیساتھ دھرنے جاری رکھنےکا اعلان

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنے ختم کروانے کیلئے حکومتی وفد نے احسن اقبال کی سربراہی میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے لاہور میں ملاقات کی۔

حکومتی وفد نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، حکومت کی مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور خواجہ سلمان رفیق شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ  نے مذاکراتی ٹیم کی قیادت کی۔

بعدازاں پریس کانفرنس میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملے، اس کے لیے حکومت نے ٹیم تشکیل دی ہے، جماعت اسلامی سے بھی کہا کہ اگر ایسی تجاویز ہیں جس سے پیٹرول قیمتوں کا بوجھ کم کر سکیں تو دیں۔

جماعت اسلامی سے کہا کہ ٹیم بنائیں ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں اس وقت ایسی صورتحال ہو جس سے دشمن فائدہ اٹھائے، موجودہ صورتحال کا تقاضا ہےکہ ہم سب مل کر داخلی امن قائم رکھنےکی کوشش کریں۔

اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان  نے بتایا ہے کہ ان کے پاس ایسی تجاویز ہیں جن سے عوام کو ریلیف ملے، حکومت جماعت اسلامی کے قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کرے گی۔

جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دھرنے بھی چلتے رہیں گے اور بات چیت بھی چلتی رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے