اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئرلینڈ کی سفیر کی صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ سے ملاقات

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ سے آئرلینڈ کی سفیر میری او’نیل نے اہم ملاقات کی۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے آئرلینڈ کی سفیر کو پنجاب مینارٹی کارڈ کے تحت اقلیتوں کے سماجی تحفظ اور معاشی خودمختاری پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیئرز ڈاکٹر عثمان علی خان، سی ای او آگاہی مبارک علی سرور اور آئرلینڈ کی ایمبیسی سے کیرولینا فولے بھی شریک ہوئیں۔

سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار چھ بڑے اقلیتی مذہبی تہوار سرکاری سطح پر منائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخی مذہبی و بین المذاہب ورثے کے مقامات کی بحالی اور تحفظ پنجاب حکومت کی اہم ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اقلیتی علاقوں اور قبرستانوں کی ترقی و بحالی کے لیے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے معاشی مواقع، ترقی اور معیارِ زندگی میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آئرلینڈ کی سفیر میری او’نیل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقلیت دوست اقدامات کی بھرپور پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو مستحکم، خوشحال اور بااختیار بنانے کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔

ملاقات میں سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور آئرلینڈ کی سفیر میری او’نیل نے انسانی حقوق، مذہبی ہم آہنگی اور جامع ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے