اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے: کرپشن اور بے ضابطگیوں میں ملوث افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے کرپشن اور ماضی کی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف کارروائی کا پلان تیار کرلیا۔

ایل ڈی اے میں ماضی کی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران اور ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز اور ڈائریکٹر ایڈمن کو کرپٹ افسران و ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماضی میں بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کی موجودہ پوسٹنگ اور کارکردگی کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں، جبکہ ای-بز میں تاخیر اور عوامی درخواستیں بلاجواز لٹکانے والے افسران بھی کارروائی کی زد میں ہوں گے۔ عوامی درخواستوں پر بلاجواز تاخیر کرنے والے افسران کی الگ فہرست تیار کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی عمارتیں بنوانے، غیر قانونی طور پر سیل عمارتیں ڈی سیل کرنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عمارتوں کی منظوری دینے والے افسران کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

فائلوں پر غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔ محکمانہ کارروائی کے ساتھ کرپشن سے متعلق کیسز اینٹی کرپشن کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تمام فہرستیں اور تفصیلی ایکشن پلان ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو پیش کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے میں کرپشن، غیر قانونی تعمیرات، غیر قانونی ڈی سیلنگ اور غیر قانونی الاٹمنٹس کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے