اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرول لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پٹرول لیوی ٹیکس کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

لاہور میں بھی مختلف مارکیٹوں میں تاجروں  نے کاروبار بند رکھ کر احتجاج کیا، جماعت اسلامی پی پی 169 کے رہنما احمد سلمان بلوچ  نے شٹر بند کے سامنے احتجاجی ناشتہ کیا، حافظ رضوان اور وہاب گجر سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری پٹرول لیوی اور ٹیکسوں کے بوجھ سے شدید پریشان ہے، اسی لئے تاجر ہڑتال اور احتجاج میں شریک ہیں، ملک کا تاجر پٹرول لیوی اور بھتہ ٹیکس سے شدید پریشان ہے، حق دو عوام کو تحریک، عوام کے مسائل کے حل کی تحریک ہے۔

احمد سلمان بلوچ  نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان شہر کی بڑی اور چھوٹی مارکیٹوں کا دورہ کریں گے اور ہڑتال میں تاجروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، ملک میں بدامنی اور لاقانونیت کے باعث روزگار کے مواقع متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ معیشت کا پہیہ جام ہے، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرول لیوی اور ٹیکسوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کے کارکنان تاجروں کے احتجاج میں شرکت ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے