اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آج سے 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی،اربن فلڈنگ کا الرٹ

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 3 سے 5 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے لاہور سمیت مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کے خدشے سے خبردار کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج ہلکی بارش کے امکانات ہیں، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

موسمی پیشگوئی کے مطابق لاہور میں آج بارش کے امکانات 30 فیصد ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہری انتظامیہ کو ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے ضروری حفاظتی و انتظامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے