اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کل ملک گیر ہڑتال کے بعد دھرنے میں مزید شدت لائیں گے، لیاقت بلوچ

02 Sep 2026
02 Sep 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے ملک گیر ہڑتال کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی تیاری ملک بھر میں یونین سطح تک کی گئی ہے، جماعت اسلامی نے ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جبکہ ملک بھر میں بڑے تاجروں نے بھی جماعت اسلامی کے مطالبات کی حمایت کر دی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ مختلف ٹرانسپورٹرز  نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے، جماعت اسلامی عوام کو ریلیف دلانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اس کا مقصد صرف عوام کیلئے ریلیف حاصل کرنا ہے۔

لیاقت بلوچ  نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال کے بعد دھرنے میں مزید شدت لائی جائے گی، ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے ملک بھر میں یونین سطح تک تنظیمی تیاری مکمل کی جا چکی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے