اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن قائم

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(ویب ڈیسک) حکومت پنجاب نے خواتین کو گھریلو تشدد، جسمانی ہراسانی اور آن لائن مسائل سمیت مختلف مشکلات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن متعارف کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق مشکل یا ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے والی خواتین ٹول فری ہیلپ لائن 01737 0800 پر رابطہ کر سکتی ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی ضلعی انتظامیہ پولیس، ہسپتالوں اور نفسیاتی ماہرین کے تعاون سے متاثرہ خواتین کو مفت اور غیر جانب دارانہ معاونت فراہم کر رہی ہے۔

حکام کے مطابق ہیلپ لائن کے ذریعے ریسکیو سروسز، قانونی مشاورت، نفسیاتی معاونت اور متعلقہ اداروں سے رابطے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، خواتین کو قانونی حقوق، ایف آئی آر کے اندراج کے طریقہ کار، عدالتی معاملات اور دیگر قانونی امور سے متعلق بھی رہنمائی دی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق خواتین تحفظ مراکز، شیلٹر ہومز، پولیس اسٹیشنز اور ہسپتالوں سمیت مختلف سہولیات تک رسائی میں بھی مدد فراہم کی جا رہی ہے، نفسیاتی مشاورت کے ذریعے متاثرہ خواتین کو جذباتی اور ذہنی معاونت فراہم کرنے کا انتظام بھی موجود ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ خواتین کے تحفظ، انہیں فوری معاونت کی فراہمی اور باوقار و محفوظ ماحول یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب انتظامی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے