شہرکی خبریں
لاہور سمیت صوبہ بھر میں مزید مون سون بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
02 Sep 2026
02 Sep 2026
(لاہور نیوز) پی ڈی ای ایم نے لاہور سمیت پنجاب بھر 3 سے 5 ستمبر تک صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دیں۔
وزیر اعلی ٰپنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، لاہور، گجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ای ایم اے کی جانب سے محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
