اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی اسمبلی کے 29 ویں اجلاس میں ارکان کی حاضری بارے اعداد و شمار جاری

02 Sep 2026
02 Sep 2026

(لاہور نیوز) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 29ویں اجلاس میں 17 سے 28 اگست تک 8 نشستیں منعقد ہوئیں، جن میں 332 ارکان میں سے صرف 65 ارکان یعنی 20 فیصد تمام نشستوں میں شریک ہوئے۔

فافن کے مطابق 37 ارکان، جو مجموعی ارکان کا 11 فیصد بنتے ہیں، اجلاس کی کسی ایک نشست میں بھی شریک نہیں ہوئے، جبکہ 267 ارکان یعنی 80 فیصد نے کم از کم ایک نشست میں شرکت نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق چوتھی نشست میں حاضری سب سے زیادہ رہی، جس میں 247 ارکان یعنی 74 فیصد نے شرکت کی، جبکہ پانچویں نشست میں حاضری سب سے کم رہی اور 179 ارکان یعنی 54 فیصد شریک ہوئے۔

فافن رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی سے تعلق رکھنے والے وزرا میں سے ایک وفاقی وزیر تمام نشستوں میں شریک ہوا، جبکہ 3 وزرا، جن میں 2 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت شامل ہیں، کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے 8 میں سے صرف ایک نشست میں شرکت کی، جبکہ قائد حزب اختلاف 8 میں سے 7 نشستوں میں شریک ہوئے۔

فافن کے مطابق سوالات کے وقت جواب دینے والے 26 وفاقی وزرا میں سے 12 اپنی مقررہ تاریخ پر ایوان میں موجود تھے، جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دینے والے 8 وزرا میں سے صرف 4 ارکان موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے