اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہیلمٹ قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہ کرنے کی ہدایت

02 Sep 2026
02 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک مینجمنٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر  نے سی ٹی اوز، ڈی پی اوز اور ڈی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔

مراسلے میں ہیلمٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنانے اور اوورلوڈنگ کرنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، سڑکوں اور چوراہوں سے بھکاریوں کو بھی قانون کے مطابق ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ریت، ملبہ اور دیگر سامان  لے جانے والی ٹرالیوں کو ڈھانپنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ٹریکٹر ٹرالی مالکان اور متعلقہ اداروں کو سامان ڈھانپنے کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق ٹریفک چالان ادا نہ کرنے والے افراد کی فہرستیں ایکسائز اور ضلعی پولیس کو بھجوائی جائیں گی، ٹریفک چالان کے ڈیفالٹر شہری محکمہ ایکسائز اور پولیس خدمت مراکز کی بعض سہولیات سے محروم ہوں گے۔

پٹرولنگ ٹریفک افسران کو ٹریفک خلاف ورزیوں اور سیف سٹی کیمروں سے موصول ہونے والی نشاندہی پر فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، لاہور کے داخلی و خارجی راستوں، خصوصاً شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ پر خصوصی ٹریفک انتظامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیروزپور روڈ کو مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ کی طرز پر ماڈل روڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ رائیونڈ روڈ اور پائن ایونیو پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے سگنلز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، مال روڈ اور جیل روڈ پر پیدل سڑک عبور کرنے کیلئے الیکٹرک سگنلز بھی نصب کئے جائیں گے۔

مراسلے میں آئندہ گنے کے سیزن کے دوران اوورلوڈ گنے کی ٹرالیاں سڑکوں پر لانے پر پابندی عائد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، شہری علاقوں میں لین ڈسپلن یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے موٹرسائیکلوں اور رکشوں کیلئے انتہائی بائیں جانب لین مختص کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ہیڈ آف ٹریفک پنجاب نے تمام ٹریفک افسران کو مراسلے میں دی گئی ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی اور قانون کی پاسداری یقینی بنانا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے