اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ، تکنیکی خرابیوں کی بھرمار، صارفین پریشان

02 Sep 2026
02 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو شدید پریشان کئے رکھا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو ریجن میں شام ہوتے ہی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، ایک جانب بجلی کی بندش تو دوسری جانب تکنیکی خرابیوں کی بھرمار  نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے، جبکہ بجلی کی پیداوار میں کمی اور لیسکو کا خستہ حال ڈسٹری بیوشن سسٹم لوڈشیڈنگ کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث شہریوں کی نیندیں متاثر ہوئیں، شہر کے مختلف علاقوں میں 30 منٹ سے ایک گھنٹے تک وقفے وقفے سے جبری لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ دیہی اور سرحدی علاقوں میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی لاسز فیڈرز پر 2 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد بھی شہریوں کو ٹرانسفارمرز کے جمپر اترنے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی شکایات میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث شہری کئی کئی گھنٹے بجلی سے محروم رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں سولر سسٹمز کے باعث لیسکو کی طلب 3500 سے 3700 میگاواٹ تک رہتی ہے، تاہم رات کے اوقات میں سولر سسٹمز بند ہونے کے بعد طلب بڑھ کر 5200 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب میں اچانک اضافے، بجلی کی پیداوار میں کمی اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی تکنیکی خامیوں کے باعث لوڈشیڈنگ اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے