01 Sep 2026
(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ 10 روزہ چھٹی پر بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلال صدیق کمیانہ ذاتی مصروفیات کے باعث بیرون ملک گئے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ڈی آئی جی سکیورٹی ملک اویس کو سی سی پی او لاہور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ملک اویس سی سی پی او لاہور کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے شہر میں پولیسنگ اور امن و امان سے متعلق امور کی نگرانی کریں گے۔
