اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مشتعل ہجوم سے نمٹنے کیلئے 100 ٹیئر گیس گنز اور ہزاروں شیلز خریدنے کا منصوبہ

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) مشتعل ہجوم اور احتجاجی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس نے رواں مالی سال آنسو گیس گنز اور مختلف اقسام کے شیلز و اسٹن گرینیڈز خریدنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 8 کروڑ 95 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 100 ٹیئر گیس گنز خریدی جائیں گی، جن پر تقریباً 2 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس کے علاوہ 5 کروڑ روپے سے 10 ہزار 846 لانگ رینج ٹیئر گیس شیلز خریدنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق 50 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ہزار اسپلٹ ٹائپ ٹیئر گیس شیلز جبکہ 48 لاکھ روپے میں ایک ہزار موونگ ٹیئر گیس شیلز خریدے جائیں گے۔

مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے 70 لاکھ روپے مالیت کے 250 ملٹی بینگ اسٹن گرینیڈز اور 44 لاکھ روپے سے 250 سنگل بینگ اسٹن گرینیڈز کی خریداری بھی کی جائے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ تمام خریداری رواں مالی سال کے دوران مکمل کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے