اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نشتر کالونی: بازار میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنیوالے 7 ملزمان گرفتار

31 Aug 2026
31 Aug 2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی پولیس نے بازار میں سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ واقعے کی CCTV فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس میں ملزمان کو مبینہ طور پر بازار میں ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسنین، ذیشان، سکندر، احسان، علی سفیر اور محسن سمیت دیگر شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، پمپ ایکشن اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی ہیں، ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے