اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری، 31 مشتبہ افراد گرفتار

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کی جانب سے شرپسند، دہشت گرد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 278 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 9 ہزار 578 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 98 ہزار 895 سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 33 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 32 ہزار 303 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق سرچ اور کومبنگ آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد کے قبضے سے 2 ہزار 238 پسٹلز، 171 بندوقیں، 246 رائفلیں اور بھاری تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حساس مقامات، تعلیمی اداروں، بس اڈوں، ہوٹلز اور سراؤں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ اور کومبنگ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر انہیں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے