اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پتنگوں اور قاتل ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر گرفتار

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی پتنگ ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر داروغہ والا کے قریب دورانِ چیکنگ ملزم عبدالرحمان کو پتنگوں اور ڈور کی ڈیلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 1,700 پتنگیں اور 10 چرخیاں کیمیکل ڈور برآمد کی گئیں۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش آن لائن لوکیشن کے ذریعے مختلف اضلاع میں پتنگوں اور ڈور کی سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق پتنگ فروشوں اور قاتل ڈور کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے