اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹریفک کے بہتر انتظام اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کیلئے زیرو ٹالرنس کا حکم

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک افسران کے اہم اجلاس میں شہر میں ٹریفک کے بہتر انتظام اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دے دیا۔

سی ٹی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں دونوں ایس ایس پیز اور تمام سرکل افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سید عبدالرحیم شیرازی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے "محفوظ روڈ، محفوظ پنجاب" وژن پر افسران کو بریفنگ دی اور ٹریفک نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

سی ٹی او لاہور نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک انتظامات کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ لین لائن کی خلاف ورزی اور اوورلوڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کمزور ہیلمٹ انفورسمنٹ پر متعلقہ سیکٹر انچارج اور ڈی ایس پی کو جوابدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں کوئی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ اور لین لائن کی خلاف ورزی کرتا نظر نہیں آنا چاہیے۔

اجلاس میں پیدل سڑک عبور کرنے والے شہریوں کے لیے آگاہی مہم چلانے اور مختلف مقامات پر انتباہی بورڈز نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

سید عبدالرحیم شیرازی نے مال بردار گاڑیوں، ریت، مٹی اور دیگر کھلے سامان سے لدی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالی یا دیگر لوڈر وہیکل سڑکوں پر چلتی نظر نہیں آنی چاہیے۔

سی ٹی او لاہور نے تمام کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس چیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد، شہریوں کی سہولت اور سڑکوں پر محفوظ سفری ماحول کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے