اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رکشہ ڈرائیور کا جواں سالہ لڑکی پر بہمانہ تشدد، ملزم گرفتار

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی پولیس نے جواں سالہ لڑکی کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے پر رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بینک سٹاپ سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق متاثرہ لڑکی لنک روڈ پر واقع ایک نجی مال میں ملازمت کرتی تھی اور چھٹی کے بعد گھر جانے کیلئے رکشے میں سوار ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر آشیانہ روڈ پر واقع ایک گھر  لے گیا، جہاں اس  نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر زیادتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بعد ازاں متاثرہ لڑکی کو اس کے گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا، نشتر کالونی پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عابد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے