اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

13سالہ بچے سے بدفعلی کا کیس، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت منظور کرلی

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 13 سالہ بچے سے بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم وقار افضل کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد وحید خان نے ملزم کی درخواست ضمانت پر دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق ملزم کے خلاف 13 سالہ بچے سے بدفعلی کا مقدمہ درج ہے اور وہ ایف آئی آر میں نامزد ہے۔ ملزم ٹرائل کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ رپورٹ کے مطابق مبینہ وقوعہ 26 اپریل کو رات ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا، تاہم واقعہ کی رپورٹ چھ گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر سے درج کرائی گئی۔ مدعی کی جانب سے مقدمہ درج کرانے میں تاخیر کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

فیصلے کے مطابق مقدمہ درج کرانے میں بلاجواز تاخیر شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے جبکہ ملزم گزشتہ چار ماہ سے جیل میں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم وقار افضل کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے