29 Aug 2026
(لاہور نیوز) انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن نے پاکستان میں اپنے نمائندے اور عہدیداران مقرر کر دیے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سمیرا حسین کو پاکستان میں انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کی صدر مقرر کیا گیا ہے۔
راجہ خرم شہزاد کو پاکستان میں انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کا سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ راجہ خرم شہزاد بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز سرور کو جنرل سیکرٹری جبکہ بشریٰ قمر کو پنجاب کی صدر مقرر کیا گیا ہے۔
