اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لوئر مال: گھر میں چوری کا ڈراپ سین، گھریلو ملازمہ گرفتار، 10 لاکھ روپے برآمد

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) لوئر مال کے علاقے میں گھر کی صفائی کرنے والی ملازمہ نے ہی گھر کا صفایا کر دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے گھر کی سیف الماری سے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کی۔ گرفتار ملزمہ گزشتہ تین سال سے گھر میں ملازمت کر رہی تھی۔

گھر میں نصب خفیہ کیمرے نے چوری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمہ کو مبینہ طور پر چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لوئر مال پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ سے چوری کی گئی رقم اور دیگر سامان کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ایس پی سٹی فرحت عباس کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا اور 10 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔

مالک مکان نے بروقت کارروائی اور ملزمہ کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے