اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹک ٹاکر عائشہ جٹ مبینہ زیادتی کیس، رجب بٹ سمیت ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی، تاہم ملزمان کے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث فردِ جرم عائد نہ کی جا سکی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ  نے عائشہ جٹ کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت کی، سماعت کے دوران رجب بٹ سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

رجب بٹ کے وکلاء بیرسٹر میاں علی اشفاق اور ایڈووکیٹ رانا عبدالمعروف کی مصروفیت کے باعث عدالت میں موجود نہ تھے، ملزمان کی جانب سے پیش ہونے والے جونیئر وکیل  نے عدالت سے استدعا کی کہ وکلا کی مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ مقرر کی جائے۔

عدالت نے وکلا کی عدم دستیابی کے باعث ملزمان پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

کیس میں نامزد ملزمان میں رجب بٹ، سلمان حیدر، عبدالرحمان، جہانگیر اور جواد شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے