اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹک ٹاکرز کی لڑائی اے ایس پی آفس تک جا پہنچی، 10 سے زائد ملزمان گرفتار

29 Aug 2026
29 Aug 2026

(لاہور نیوز) ٹک ٹاک پر شروع ہونے والی لڑائی اے ایس پی ٹاؤن شپ کے دفتر تک پہنچ گئی، جہاں دو ٹک ٹاکرز اور ان کے ساتھیوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا۔

پولیس کے مطابق اے ایس پی آفس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر تشدد کیا، جبکہ پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کر کے صورتحال پر قابو پایا۔ جھگڑے کی موبائل ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہے ہیں، جبکہ ایک ٹک ٹاکر نے اپنے مخالف کے خلاف پولیس کو درخواست بھی دے رکھی تھی۔

پولیس نے اے ایس پی آفس میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 10 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قائداعظم انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے