اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

میو ہسپتال میں 56 لاکھ روپے سے زائد کا سینٹری سامان غائب ہونے کا انکشاف

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) میو ہسپتال میں 56 لاکھ روپے سے زائد کا سینٹری سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

94 لاکھ کی خریداری ہوئی مگر موقع پر صرف 38 لاکھ کا سامان موجود تھا، میو ہسپتال انکوائری میں سوال ہوا کہ 56 لاکھ روپے کا سامان کہاں گیا، سپلائر اور سٹور کیپر کے مبینہ گٹھ جوڑ نے ہسپتال کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا، انکوائری رپورٹ کے مطابق کل آرڈر کی مالیت 94 لاکھ 6 ہزار 946 روپے تھی۔6 مئی 2026 کو سو فیصد سپلائی کا دعوی کیا گیا۔

سٹور کیپر  نے سامان کی مکمل وصولی کی دستاویزات پر دستخط کئے اور اسی روز مکمل سٹاک ہسپتال کے سافٹ ویئر میں درج کر دیا گیا، 16 مئی کی انسپکشن میں 65 فیصد سینٹری سامان کی غیرموجودگی کا پتہ چلا، موجود سامان کی مالیت 38 لاکھ 2 ہزار 876 روپے نکلی۔

سامان کی کمی کی مالیت 56 لاکھ 4 ہزار 70 روپے نکلی۔بعدازاں کمپنی مالک نے 50 فیصد سامان فراہم کرنے کا اعتراف کیا، انکوائری کمیٹی نے پیڈا ایکٹ کے تحت باقاعدہ کارروائی کی سفارش کر دی, سٹور کیپر نے فزیکل ویری فکیشن سے پہلے ڈلیوری چالان پر دستخط کیے جبکہ ویری فکیشن سے قبل ڈلیوری چالان پر دستخط قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے