27 Aug 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 276 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 363 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 143 شدید زخمیوں کو مزید طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 218 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے، شہریوں کو سفر کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
