اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس سی پولیس کا مبینہ مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس سی پولیس نے پپلی پیر دربار کے قریب ناکے پر مشکوک موٹر سائیکل سوار دو افراد کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے موٹر سائیکل بھگا دی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تعاقب کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ بھی کی، جس پر پولیس نے ان کا تعاقب جاری رکھا۔ تیز رفتاری کے باعث ملزمان موٹر سائیکل پر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور کچھ فاصلے پر گر پڑے۔

پولیس نے زمین پر گرے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت ایوب عرف طور خاں کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوسرا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے