26 Aug 2026
(لاہور نیوز) باغبانپورہ میں موٹرسائیکل سوار کی جانب سے لڑکیوں کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق نازیبا حرکات کر کے لڑکیوں کو ہراساں کرنیوالا ملزم عمیر حوالات میں بند کر دیا گیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم نے نازیبا حرکات کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی، لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی وڈیو سامنے آنے پرملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا۔
