اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے پھمبہ پلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس کا سب انسپکٹر ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں پھمبہ پلی کے قریب موجود تھا کہ اس دوران تین موٹرسائیکل سوار وہاں پہنچے۔

پولیس ٹیم  نے تینوں موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی نیت سے پولیس اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی, پولیس اہلکاروں  نے زمین پر لیٹ کر اور کھیتوں کے کھال کی آڑ  لے کر حفاظتِ خود اختیاری اختیار کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران دو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جبکہ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جسے پولیس  نے گرفتار کر لیا۔

زخمی گرفتار ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 70 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے