اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

6 کلو چرس برآمدگی کیس: 14 سال قید کی سزا کالعدم، تین سال سے قید ملزم بری

27 Aug 2026
27 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 6 کلو چرس برآمدگی کیس میں 14 سال قید کی سزا پانے والے ملزم ذوالفقار علی کو بری کردیا۔

عدالت نے ملزم کی جانب سے دائر فوجداری اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے قرار دیا کہ سیل شدہ منشیات صرف عدالت میں پیش کردینا کافی نہیں، دورانِ سماعت پارسل کھول کر گواہوں کو منشیات دکھانا اور ان سے اس کی شناخت کرانا بھی ضروری ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ منشیات کی محفوظ تحویل اور منتقلی کا مکمل سلسلہ ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے۔ پولیس برآمد شدہ منشیات کی محفوظ منتقلی کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کرسکی، جبکہ منشیات کے نمونے فرانزک ایجنسی بھجوانے کا روڈ سرٹیفکیٹ بھی پیش نہیں کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق رجسٹر نمبر 19 کی متعلقہ انٹری بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں کی گئی، جس کے باعث منشیات کی محفوظ تحویل اور مسلسل منتقلی کا سلسلہ ثابت نہ ہوسکا اور مقدمہ مشکوک ہوگیا۔

عدالت نے مزید قرار دیا کہ گواہوں کے بیانات میں چرس کی شکل کے حوالے سے بھی تضاد موجود تھا۔ ایک گواہ نے چرس کے ٹکڑوں کو چوکور جبکہ دوسرے نے گول قرار دیا۔ عدالت کے مطابق اگر سیل شدہ پارسل کھول کر گواہوں سے شناخت کرائی جاتی تو یہ تضاد واضح ہوسکتا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے