23 Aug 2026
(لاہور نیوز) ٹاؤن شپ کے چاندنی چوک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 51 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔
دیوار پر پلستر کے دوران بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے کے باعث مزدور جاں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ریسکیو حکام کے مطابق رشید احمد دیوار پر پلستر کر رہا تھا کہ اس کا ہاتھ قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے چھو گیا، کرنٹ لگنے کے باعث وہ اونچائی سے نیچے گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
