اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چھٹیاں ختم ہونے سے قبل سکول وینز، بسوں اور کوسٹرز کی خصوصی چیکنگ کا فیصلہ

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل سکول وینز، بسوں اور کوسٹرز کی خصوصی چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ غیر محفوظ گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کردی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے بچوں کی حفاظت کے پیش نظر سکول ٹرانسپورٹ کی خصوصی چیکنگ کے لیے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں غیر محفوظ سکول ٹرانسپورٹ کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ سی ٹی او نے سکول وینز، بسوں اور کوسٹرز کے فٹنس سرٹیفکیٹس اور روٹ پرمٹس کی جانچ پڑتال کی ہدایت کی ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سکول ٹرانسپورٹ کے فیول سسٹم، ایل پی جی سلنڈرز اور الیکٹرک وائرنگ کی بھی مکمل انسپکشن کی جائے۔ سکول گاڑیوں میں غیر قانونی یا غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او نے موٹر وہیکل ایگزامینرز کو سکول ٹرانسپورٹ کی فٹنس انسپکشن کا پابند بنانے کی بھی سفارش کی ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ، موٹر وہیکل ایگزامینرز اور ٹریفک پولیس پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

مراسلے میں 24 اگست سے تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل سکول ٹرانسپورٹ کی خصوصی چیکنگ ڈرائیو شروع کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ بچوں کی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ غیر محفوظ گاڑیوں کو بچوں کی پک اینڈ ڈراپ سروس کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے