اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام، سکیورٹی بڑھانے کے احکامات

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) مسیحی عباداتی و دعائیہ پروگراموں کے پیش نظر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دیے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی اور دعائیہ پروگراموں کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو سکیورٹی انتظامات خود چیک کرنے کا بھی حکم دیا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق حساس قرار دیے گئے گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی، جبکہ سنائپرز بھی سکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں تاکہ عباداتی پروگراموں میں شرکت کرنے والے شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت نہ برتنے اور تمام حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے