23 Aug 2026
(لاہور نیوز) لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور کی چرخی برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف پتنگ بازی کے قانون کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی اور خطرناک ڈور کے استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاہم خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
