اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ ٹاؤن میں رشتہ دار کے قتل کا ڈراپ سین، باپ بیٹا گرفتار

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں کرائے کے تنازع پر قریبی رشتہ دار کو مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم صفدر نے کرائے کے تنازع پر حامد نامی شہری کو چھری کے وار کرکے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن خرم شہزاد کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم صفدر اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ واقعہ کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے