اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پانڈوکی گاؤں میں نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج، چار افراد نامزد

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے پانڈوکی گاؤں میں قتل کا معاملہ، پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

پانڈوکی گاؤں میں فائرنگ کرکے محمد فیصل کو قتل کیا گیا۔ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں پولیس نے چار نامزد ملزمان، الماس، شہناز بی بی، علی حسن اور محمد نواز، کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے کے مطابق محمد فیصل گزشتہ دو، تین سال سے آئس کا عادی تھا اور نشے کے باعث بیوی بچوں کے ساتھ سختی کرتا، جس پر گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔

مدعی کے مطابق واقعے سے قبل الماس کی شہناز بی بی سے فون پر بات ہوئی، جس کے کچھ دیر بعد الماس وہاں پہنچا اور مبینہ طور پر محمد فیصل کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جہاں سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے