اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے آج رات اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کل اتوار کو بھی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ اور لاہور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے