اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی ایکنیک سے منظوری

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوامی فلاح کے ایک بڑے منصوبے نے اہم مرحلہ طے کر لیا، بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ایکنیک سے منظور کر لیا گیا۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق لاہور کی تاریخ میں پہلی بار ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی جائے گی، جس کے ذریعے سیوریج کے پانی کو صاف کرکے دریائے راوی میں ڈالا جائے گا۔

منصوبے کے تحت بابو صابو کے مقام پر 836 ایکڑ رقبے پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی مجموعی لاگت 56 ارب روپے ہے، جبکہ اسے فرانس کے ڈونر ادارے اے ایف ڈی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پلانٹ کی یومیہ استعداد 88 ملین گیلن ہو گی، لاہور کے سیوریج کو مکمل طور پر صاف کرنے کیلئے مجموعی طور پر 6 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس درکار ہیں۔

محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے سے سیوریج کے پانی کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے تدارک میں بھی مدد ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے