اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کا ساتواں سپیل داخل، لاہور میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش متوقع

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) مون سون کا ساتواں سپیل ملک میں داخل ہوگیا، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج اور کل وقفے وقفے سے بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں دوپہر کے اوقات میں بارش کے امکانات ہیں، جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والے ادارے کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ مون سون سسٹم کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے