اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 4 لاکھ 42 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

ترجمان کے مطابق ایک لاکھ 49 ہزار سے زائد شہریوں  نے لرننگ لائسنس، جبکہ ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں  نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، ایک لاکھ 46 ہزار شہریوں کو لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہزار سے زائد شہریوں  نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ حاصل کئے، جبکہ 3 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کئے گئے، 73 ہزار سے زائد شہریوں  نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے استفادہ کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر  نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے، جبکہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔

محمد وقاص نذیر کے مطابق سیکھ کر گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کی تعداد میں اضافے سے پنجاب میں ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے، ٹریفک پولیس شہریوں میں ڈرائیونگ لائسنس کی افادیت اور قانونی حیثیت سے متعلق شعور اجاگر کر رہی ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس بننے کے فوری بعد موبائل فون میں ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کریں، ای ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کے برابر ہے۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹرز اور آن لائن پورٹل کی سہولیات سے استفادہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے