اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈولفن فورس کیلئے نئی موٹرسائیکلیں خریدنے کا فیصلہ

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ڈولفن فورس کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات کا فیصلہ کر لیا گیا۔

صوبے کے 7 اضلاع میں ڈولفن فورس کیلئے تقریباً 800 نئی موٹرسائیکلیں خریدی جائیں گی، جن میں سے ابتدائی طور پر 400 بائیکس لاہور ڈولفن فورس کو فراہم کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی تجویز پر وزیراعلیٰ  نے نئی موٹرسائیکلوں کی خریداری کی منظوری دی ہے، ڈولفن فورس کا موجودہ تنظیمی ڈھانچہ بھی تبدیل کیا جائے گا جبکہ اس کے انتظامی معاملات متعلقہ ایس پی کے ماتحت کرنے کی تجویز ہے۔

پولیس حکام  کے مطابق ڈولفن فورس کے آپریشنل معاملات متعلقہ ایس ایچ اوز  کے سپرد ہوں گے اور تھانوں کی حدود اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈولفن کی ٹیمیں فراہم کی جائیں گی۔

ڈولفن فورس کے گشت اور بروقت رسپانس کی ذمہ داری بھی متعلقہ ایس ایچ اوز کی ہو گی، فورس کے زیر استعمال متعدد پرانی موٹرسائیکلوں کی مدتِ استعمال مکمل ہو چکی ہے، جس کے باعث نئی بائیکس کی ضرورت محسوس کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ڈولفن فورس کو اضلاع کے ماتحت کرنے کی تجویز بھی زیر غور رہی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے