اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

سی بی ڈی کے منصوبوں میں معیار، فعالیت اور بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، عمران امین

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) سی بی ڈی پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین نے سی بی ڈی کے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے سی بی ڈی واک، دی سیکنڈ واک اور سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

حکام کی جانب سے سی ای او سی بی ڈی پنجاب کو سی بی ڈی واک کے تمام 32 یونٹس کے فنشنگ ورک پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلور ٹائلز اور ٹراورٹین ورک تکمیل کے قریب ہے۔

عمران امین نے سی بی ڈی واک کے داخلی راستے پر فوری طور پر اسفالٹ ورک شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تمام کام معیار کے مطابق اور بروقت مکمل کئے جائیں۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب نے سی بی ڈی لیک کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرکے اسے جلد فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی کے مرکزی داخلی گیٹ کا بنیادی اسٹرکچر بھی تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔

عمران امین نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔ تمام منصوبوں میں معیار، فعالیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، جبکہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔

دورے کے موقع پر ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر، ڈائریکٹر انجینئرنگ عمر حیات، ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ سمیر آفتاب سیال اور پروجیکٹ منیجر سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی یاسر سیف اللہ بھی موجود تھے۔

سی بی ڈی پنجاب، نیسپاک اور کنٹریکٹرز کے متعلقہ افسران نے بھی دورے کے دوران جاری منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے