اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو دھرنا ختم نہیں کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اس شہر کے لوگوں کو پورے پاکستان کو لیڈ کرنا ہے، یکجان ہوکر پورے پاکستان کا مقدمہ لڑنا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری ٹولہ آج تک بے نظیر کے قاتلوں کو بے نقاب نہیں کرسکا، یہ وڈیرہ شاہی ہیں، یہ اور کسی قابل نہیں ہیں، ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی کی نورا کشتی میں نہیں آنا ہے، ان سب کے خلاف بھی عظیم جدوجہد کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح پٹرول بم گراتے رہے تو ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں رہے گا، پٹرولیم لیوی لوگوں کے ساتھ دشمنی ہے۔ مزدوروں، کسانوں اور طلبا سے روز ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جارہے ہیں، یہ اشرافیہ نہیں بدمعاشیاں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں میں قوم سے جھوٹ بولا گیا، وزیراعظم کے لوگ کہتے ہیں لیوی ختم نہیں ہوسکتی۔ آپ لیوی ختم نہیں کریں گے، ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں اور بزرگوں، ایک بڑی جدوجہد آپ کا استقبال کررہی ہے، ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی تھی، مریم نواز نے 11 ارب کا جہاز خرید لیا، اس کا بوجھ طالبعلم اور عوام اٹھا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں احتجاجی کیمپ لگائیں گے، کراچی میں چوکوں اور چوراہوں پر سکرینیں لگائیں گے، سکرینوں کے ذریعے لوگوں کو دھرنے سے جوڑیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے